• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ طالب جوہری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ علامہ طالب جوہری کے انتقال سے علم و فکر کا ایک روشن ستارہ غروب ہوگیا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علامہ طالب جوہری ایک مقبول خطیب و مفکر تھے، وہ اپنے خلوص اور انکساری کی وجہ سے مقبول تھے۔

انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

معروف عالم دین علامہ طالب جوہری گزشتہ رات 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی روز سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کو نیو رضویہ سوسائٹی میں ان کے مدرسے میں سپردخاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی جس میں علماء کرام، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین