لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرتے ہوئے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا اور مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور محمد سہیل انجم نے محمد شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاناما لیکس پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا۔
درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے الزامات سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ استدعا ہے عدالت عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔