پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو سو روز گزر گئے ہیں، میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ہر طبقہ فکر کے افراد سراپا احتجاج ہیں، ان کی رہائی کے لیے راولپنڈی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کے خلاف احتجاج 100 روز بھی جاری ہے۔
احتجاج میں پی ایف یوجے، آر آئی یوجے، مزدور و تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور میر شکیل الرحمٰن کی غیر مشروط رہائی کامطالبہ کیا۔