لاہور(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ جج لاہور محمدسہیل انجم کی عدالت میں شہبازشریف کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت اور دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت پھر 24 اگست تک ملتوی ہوگئی۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایاکہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران صرف ہنگامی اور فوری نوعیت کے مقدمے کی سماعت ہوسکتی ہے۔ شہبازشریف کے وکیل نے التواءکی مخالفت کی اور کہا عمران خان کی طرف سے مسلسل بہانے بنائے جارہے ہیں۔