حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کوہسار اسپتال ڈاکٹر سریش کے مطابق متاثرہ افراد میں 6 مرد، 9 خواتین اور 4 بچےشامل ہیں۔
ڈاکٹر سریش کا کہنا ہے کہ 18 افراد میں سے 6 میں کورونا کی علامات ہیں۔
علاوہ ازیں فوکل پرسن ڈاکٹر مجیب کلوڑ سول اسپتال حیدرآباد کا کہنا ہے کہ کورونا کے 2 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔