• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان میں پیپلز پارٹی کی عظیم قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی، کورونا کی صورتحال کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کا بھی اہتمام تھا۔

سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جیالوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شہید بی بی کے ویژن کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جمہوری جہدوجہد اور آمریت کے خلاف جہدوجہد کو نوجوان نسل کے ليے مشعل راہ قرار دیا۔

اس موقع پر زندہ ہے بی بی زندہ ہے کہ نعرے بھی لگائے گئے، اتوار کے روز جاپان میں سخت بارش کے باوجود جیالے دور دراز سے پہنچے تھے۔

تقریب سے پی پی پی جاپان کے سابق صدر نعیم آرائیں سابق سينئر نائب صدر محسن شاہ، سابق نائب صدر ملک وسیم، کشمیر کونسل کے چیئرمین مرزا خلیل بیگ، سابق جنرل سیکرٹری پی پی جاپان شاہد مجید، سینئر راہنما یاسر گیلانی، محمد انیس یوسف علی اور یوتھ کے رہنما محسن بیگ نے خطاب کیا۔

مقررین نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حکومت ناکام ہو گئی ہے بجٹ میں غریب عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے عوام دشمن حکومت جلد گھر جانے والی ہے۔

اس بجٹ کو ناصرف پاکستان کے عوام بلکہ اورسیز پاکستانی بھی مسترد کرتے ہیں۔ اس موقع پر کہا گیا کہ کورونا کی پالیسی بھی حکومت مکمل ناکام ہے۔

عوام کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ کر حکومتی وزرا مال بٹورنے میں مصروف ہیں مگر ان کو عوام کے سامنے جانا ہے جس کے لیے یہ تیار رہیں کیونکہ حکومت جلد گھر جانے والی ہے اور آئندہ پی پی پی کی حکومت ہی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

تازہ ترین