• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاش وزیراعظم مدارس کے لیے ہماری خدمات کا ذکر بھی کردیتے، چودھری شجاعت

کاش وزیراعظم مدارس کے لیے ہماری خدمات کا ذکر بھی کردیتے، چودھری شجاعت


وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کاش وزیراعظم تعلیم اور مدارس کیلئے ہماری خدمات کا بھی ذکر کردیتے۔

چودھری شجاعت نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشرف دور میں مدارس کے حق میں کھل کر بات کرنا ممکن نہ تھا، علما، پرویز الہٰی اور میں نے مدارس کے حق میں آواز اٹھائی تھی۔

صدر ق لیگ نے کہا کہ پرویزمشرف نے ہمارے کہنے پر یو این او میں اس معاملے پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ نصاب میں تبدیلی پر وزیر تعلیم شفقت محمود سے تین بار بات ہوئی، وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ میری تجاویز کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ میں نے صوبوں اور وفاق میں یکساں نصاب کا مشورہ دیا تھا، قومی سوچ اجاگر کرنے والے مضامین نصاب سے نکال دیئے گئےتھے، میں نے آواز اٹھائی تھی کہ ایسا کرنا زیادتی ہے۔

صدر ق لیگ نے کہا کہ حکومت کشمیر کے معاملے کو سنجیدگی سے لے، مقبوضہ کشمیر میں لڑکیوں کے والدین کس سے فریاد کریں۔

تازہ ترین