• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی، جبکہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں بارش سے موسم بہتر ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، موئن جودڑو ملک کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں کا درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ نوکنڈی میں درجہ حرارت 46، سبی، نوابشاہ اور دادو میں 45، تربت 43، کراچی اور کوئٹہ میں 39، لاہور 37 اور پشاور میں درجہ حرارت 35 ڈگری رہا۔

علاوہ ازیں مون سون میں اس بار ملک میں اچھی بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10فیصد زائد ہوں گی، جبکہ کشمیر اور سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین