• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں آج پیش نہیں ہو سکے۔

نیب لاہور نے خواجہ آصف کو اگلے مہینے 3 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

خواجہ آصف کے وکیل نجم الحسن نے لاہور میں نیب آفس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ آصف کی طرف سے نیب کو درخواست دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف بجٹ اجلاس میں شریک ہیں، اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکتے، جو سوالات تھے ان کے جواب دیں گے۔

نجم الحسن ایڈووکیٹ نے یہ بھی کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں خواجہ آصف کا بیٹا شیئر ہولڈر ہے، اسی حوالے سے نیب کی جانب سے پوچھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نیب نے خواجہ آصف کو طلب کرلیا

واضح رہے کہ نیب لاہور نے خواجہ آصف کو سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کے معاملے میں طلب کیا تھا۔

نیب کی جانب سےخواجہ آصف کو ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تازہ ترین