• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیسائی ڈرائیور کی بیٹی CSS افسر بن گئی

ایف بی آر میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دینے والے جان کینیڈی کی باصلاحیت بیٹی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جان کینیڈی کو ایک خط لکھا گیا ہے، خط میں جان کینیڈی کو اُس کی بیٹی رابیل کینیڈی کے سی ایس ایس ( سینٹرل سُپیرئیر سروس ) امتحان پاس کر کے پاکستان کے محکمہ خارجہ میں خدمات کے لیے چن لیا گیا ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے رابیل کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پانچ بہنو ں سے متعلق بھی سی ایس ایس میں کامیاب ہونے کی خبر آئی تھی ، پانچوں بہنوں لیلیٰ، شیریں، سسی، ماروی اور ضحٰیکا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے۔

تازہ ترین