کراچی(پ ر) یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او عامر پراچہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے مشہور برانڈ ’ ’فیئر اینڈ لولی‘‘ کے نام سے فیئر کا لفظ نکال رہے ہیں۔ نئے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ فیئر اینڈ لولی کے نئے نام کے ساتھ ساتھ فیئر اینڈ لولی فاؤنڈیشن کے نئے نام کا اعلان بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فیئر اینڈ لولی میں تبدیلیوں کے علاوہ،یونی لیور کا بقیہ اسکن کئیر بزنس بھی مثبت خوبصورتی کے نئے وژن کی عکاسی کرے گا۔ یونی لیور پاکستان نے فیئر اینڈ لولی کی پیکیجنگ پر سے ایسی تصاویر یا الفاظ بھی ہٹا دیئے جوگورے پن ( فیئر نیس) سے ہونے والی کسی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہوں، مثلاً رنگت کی تبدیلی دکھانے والے دو چہرے اور شیڈ گائیڈ۔ہم نے اپنے اشتہارات میں گورے پن ( فیئر نیس)کی بجائے گلو کا ذکر کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ صحت مند جلد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہفیئر اینڈ لولی نہ پہلے کبھی بلیچنگ پروڈکٹ تھا اور نہ ہی اب ہے۔ فیئر اینڈ لولی اپنے اشتہارات میں پاکستان کی مختلف رنگت کی خواتین کو شامل کرے گا کیونکہ یہ پاکستان کی اصل خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیئر اینڈ لولی کی ترکیب میں جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ایسے اجزاء شامل کئے گئے ہیں جن سے جلد کو متعدد فائدے حاصل ہوتے ہیں۔اس کریم میں وٹامن بی 3، بی 6، C اوروٹامن E شامل ہیں اسکے علاوہ اس میں گلیسرین،UVA اورUVB کے علاوہ ایک اہم جزو، ایلنٹوائن (Allantoin)بھی شامل ہے جو جلد پر ایک مضبوط تہہ کا کام دیتی ہے جو سورج کی نقصان دہ تپش اور ماحول میں موجود کثافتوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ یہ کریم ایک مکمل فارمولا ہے جو جلد کو توانا رکھتی ہے اور اس میں دلکشی اور نکھار پیدا کرتی ہے۔