• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے معروف بابا رام دیو کی دوا سے کرونا کا علاج غیر موثر قرار، پابندی عائد

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں یوگا گرو بابا رام دیو کی جانب سے کرونا وائرس کے تجویز کردہ علاج کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے وزیر انیل دیش مکھ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ریاست جعلی ادویات کی فروخت کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں کیمیائی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

تازہ ترین