• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت بڑھاکر عوام کی پیٹھ میں چھراگھونپا گیا ، حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کی پیٹھ میں چھراگھونپا گیا ہے۔

حسن مرتضیٰ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ بڑھائی گئی نہ کسی محنت کش کو ریلیف دیا گیا، تنخواہ بڑھی ہے تو وزیراعظم اور صدر کی بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے اور قوم کو ان حکمرانوں سے نجات دلائے ۔

پٹرولیم قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ


واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرناغریب دشمنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سےڈوبتی معیشت کو سہارانہیں دے سکتے۔ پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کر کے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔

تازہ ترین