امریکن پاکستانی ڈاکٹرزایسوسی ایشن ”اپنا“ کےایک گروپ نے پاکستان میں کورونا سے لڑنے کے لیے ایک ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا اور پاکستان میں میڈیکل اسٹاف کے لیے ایک ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی سامان پہلے ہی پہنچا دیا گیا ہے، دونوں ملکوں میں ضرورت مندوں میں لاکھ ،لاکھ ڈالر کا راشن بھی تقسیم کیا گیا امریکن پاکستانی ڈاکٹر ایسوسی ایشن ’’اپنا “ کا ایک گروپ ، جس میں اپنا بورڈ آف ٹرسٹی کے ساتھ اپنا ایگزیکٹو کے بیشتر اراکین شامل ہیں ،پاکستان میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کی حکومتی کوششوں میں ایک ملین ڈالر سے زائد رقم فراہم کرے گا ، سات لاکھ ڈالر اس مد میں جمع کرلیے گئے ہیں۔
رقم اپنا کے ڈاکٹروں کے ایک مخصوص گروپ نے جمع کی ہے، جبکہ اپنا کے اسی گروپ نے ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم سے میڈیکل اسٹاف کی سہولیات پر مشتمل سامان خرید کر امریکا کے مختلف اسپتالوں میں تقسیم کیا ہے اور اتنی ہی رقم سے پاکستان کے بیشتر اسپتالوں کے میڈیکل اسٹاف کو بھی یہ سہولتیں فراہم کی ہیں ،جن میں ماسک سمیت متعدد اہم بنیادی طبی حفاظتی سامان شامل ہے۔
اپنا کی ان تمام کاوشوں میں اپنا بورڈ آف ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود ، سابق صدر ڈاکٹر نسیم شیخانی ، دو ہزار اکیس کے صدر الیکٹ ڈاکٹر رضوان خالد ، سابق صدر اپنا ڈاکٹر ساجد چوہدری ، اپنا کے موجودہ سیکریٹری ڈاکٹر ہارون درانی اور اپنا ویلفیئر کمیٹی کی ڈاکٹر عائشہ ظفر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔