• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پانی دو، سڑکیں دو، کچرا اٹھاؤ: حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو پانی دو، سڑکیں دو اور کچرا اٹھاؤ۔

ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر ایک شکست خوردہ انسان کی تقریر تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے جو کہا گیا وہ سب جھوٹ ہے، سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں بانٹی گئیں، اس کا جواب دو۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کے خلاف حتمی رپورٹ تیار کر لی

حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کو تباہ کیا گیا، سندھ کی تاریخ کو تباہ کیا گیا، قبرستان سے دوائیاں ملیں جس کے بارے میں کوئی جواب نہیں ملا۔

تازہ ترین