• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹیکس کلیکشن، معیشت سنبھالنےمیں ناکام ہوچکی ہے، شاہدخاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھ دیا ہے، حکومت ٹیکس کلیکشن اور معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامیوں میں آج ایک اور اضافہ ہوگیا ہے، آج جو پیٹرول دستیاب ہے اس پر 44 روپے 55 پیسے ٹیکس لگایا گیا ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پیٹرول کی حقیقی قیمت 67 روپے ہے، باقی ٹیکس شامل ہیں، پیٹرول کی قیمت 55 روپے 56 پیسے ہے، آج جو پیٹرول کی قیمت ہے اسے 35 روپےکم ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے اپنی نااہلی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے، ہم آئینی تبدیلی کے حق میں ہیں، غیر آئینی تبدیلی کے حق میں نہیں۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسی تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، پیٹرولیم کپمنیاں15روپے کا اضافہ مانگ رہیں تھی، باقی دس روپےکس کے لیے دیئےہیں۔

شاہدخاقان عباسی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت 71 روپے 15 پیسے پر لے کر آئے، حکومت نے جو بجٹ بنایا ہے اس کی آمدن کے ذرائع درست ہیں نہ رقم درست ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بجٹ کے معاملے پر اگلے ہفتے تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے ۔

اُن کا قومی احتساب بیورو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب خود ایک بہت بڑا مافیا ہے۔

تازہ ترین