ہنڈائی موٹرز کی جانب سے پاکستانی ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے لیے تین ہزار خصوصی لباس کا عطیہ دیا گیا ہے۔
چیئرمین ہنڈائی موٹرز رضا منشاء نے خصوصی حفاظتی لباس میو اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے حوالے کردیئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اُن 37 ممالک میں شامل ہے جنہیں ہنڈائی موٹرز دو اعشاریہ چار ملین ڈالر کے میڈیکل آلات اور ضروری سامان عطیہ کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں ایک تقریب لاہور میں ہوئی، جس میں ہنڈائی موٹرز کے چیئرمین نے کووڈ۔19 سے لڑنے والے طبی عملے کے لیے میڈیکل آلات اور پی پی ای میو اسپتال کی انتظامیہ کے حوالے کیے۔