• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شادی ہال یونین کا 3 جولائی تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ

آل شادی ہال لیبر یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 3 جولائی تک شادی ہالز کا کاروبار کھولنے کا اعلان کر دے۔

آل شادی ہال لیبر یونین نے کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں کاروبار کی بندش کے خلاف کراچی مظاہرہ کیا ہے۔

کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر آل شادی ہال لیبر یونین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ، احتجاج کے باعث سخی حسن سے حیدری جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھار رکھے تھے جنہوں نے نعرے بازی بھی کی جبکہ انہوں نے ٹریفک کی سڑک پر آمد و رفت بھی معطل کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی میں شادی ہالز کو SOPs کے تحت کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ

مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے شادی ہال کے مزدور بھیکاری نہیں ہیں، انہیں راشن نہیں چاہیے، باعزت روگار کی ضرورت ہے۔

آل شادی ہال لیبر یونین کے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت 3 جولائی تک شادی ہالز کا کاروبار کھولنے کا اعلان کرے۔

تازہ ترین