آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مدیرِ اعلیٰ :یوسف چوہان

صفحات: 160،قیمت: 275 روپے

ناشر:نیو سیٹلائٹ ٹاؤن،سرگودھا۔

بدلتے وقت کے ساتھ رسائل و جرائد کی دنیا بھی کسی حد تک سُونی پڑ گئی۔ کہاں وہ زمانہ کہ ایک سے بڑھ کر ایک ہفت روزہ،پندرہ روزہ،ماہ نامہ، سہ ماہی اور سال نامہ اور کہاں یہ وقت کہ اب اچھے رسائل و جرائد کے لیے گویا آنکھیں ترس جاتی ہیں۔ بس غنیمت ہے کہ چند اچھے پرچوں میں ’’فن زاد‘‘ بھی شامل ہے کہ جس کے مندرجات قاری کو ذہنی تسکین کا کچھ سامان مہیّا کرتے ہیں۔ ’’فن زاد‘‘ کے زیرِ نظر شمارے میں بھی باذوق قارئین کی ذہنی تسکین کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے شاعری،افسانے،خاکے،مزاح،انشائیے اور سب سے بڑھ کر تحقیق و تنقید کے ذیل میں عُمدہ مضامین رسالے کی زینت بنائے گئے ہیں۔