لاہور(آئی این پی)ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے شکار قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا جبکہ شہباز شریف کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ شہباز شریف کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔