• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کو 109 دن ہوگئے


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کو 109 روز گزر گئے جس کے خلاف  ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج ہیں۔

  راولپنڈی میں مظاہرے میں شریک مقررین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میر شکیل الرحمٰن کو انصاف فراہم کرے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک میر شکیل الرحمٰن رہا نہیں ہوجاتے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کا قصور یہ ہے کہ وہ حق و سچ کو شائع کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن جب 109 روز کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد نہیں جھکے تو وہ آئندہ بھی نہیں جھکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حبس زدہ ماحول میں ایک ہی آواز بلند ہوئی ہے جس کا نام میر شکیل الرحمٰن ہے۔

تازہ ترین