• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: خالصتان کی آزادی کیلئے سکھ کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ


دنیا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی نے خالصتان کی آزادی کے لیے تحریک شروع کر دی۔

اس سلسلہ میں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے سکھ کمیونٹی نے خالصتان کی آزادی کے لیے مسلسل دو گھنٹے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب شروع ہونے والے آزادی کی جدوجہد خالصتان کی آزادی تک جاری رہے گی اور ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔  

انھوں نے کہا کہ ہم 1984 میں جدوجہد آزادی کے لیے شہیدوں ہونے والوں کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

تازہ ترین