• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ کریلے کیسے کھا لیتے ہیں اور کیوں کھاتے ہیں؟ زائرہ وسیم

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی فلمی دنیا کو چھوڑنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے کریلے کو ناپسندیدہ سبزی قرار دیتے ہوئے مداحوں سے سوال بھی کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ لوگ کریلے کیسے کھا لیتے ہیں اور کیوں کھاتے ہیں؟انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا میں اتنی بے شمار بہترین چیزیں ہیں تو کریلے کھانے کی کیا ضرورت ہے۔سابقہ اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر ان کے مداح دو حصوں میں بٹ گئے۔ ایک وہ جنہیں کریلے پسند ہیں اور ایک وہ جنہیں کریلے سخت ناپسند ہیں۔زائرہ کے مداح کریلوں کی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کی وجوہات بھی بیان کرنے لگے۔ایک صارف نے کریلوں سے محبت کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ کریلے اور بھنڈی صرف ان لوگوں کو پسند نہیں جن کے گھر میں کسی کو یہ سبزیاں بنانی نہیں آتیں۔واضح رہے کہ اسلام کی خاطر بولی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر احادیث اور قرآنی آیات شیئر کرتی رہی ہیں تاہم حالیہ تنازع کے بعد سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک نیا انداز اپنایا ہے۔

تازہ ترین