کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس آصف اعجاز شیخ کے مطابق اسٹاک ایکسچینج حملے میں مارے گئے تمام دہشت گرد آر آر ایف کے جوانوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ آر آر ایف پلاٹون 35 نیول بیس کے اہلکار کانسٹیبل رفیق نے مین گیٹ پر دو دہشت گردوں کو مارا،کانسٹیبل خلیل نے مسجد کے قریب ایک دہشت گرد کو مارا اور کانسٹیبل سلیم بروہی نے مسجد پوائنٹ پر ایک دہشت گرد کو مارا۔