آپ آف لائن ہیں
اتوار20؍ذیقعد 1441ھ 12؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایک دہشتگرد دستی بم پھینک دوسرا فائرنگ کررہا تھا، پولیس کمانڈوز

ایک دہشتگرد دستی بم پھینک دوسرا فائرنگ کررہا تھا، پولیس کمانڈوز 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے کمانڈو خلیل اور رفیق نے بتایا کہ ایک دہشت گرد دستی بم پھینک رہا تھا اور دوسرا فائرنگ کررہا تھا ، حملہ آور نے گرینیڈ نکالا تو میں نے ہاتھ پر گولی ماری اور ایک کو پیچھے سے گولی ماری ۔ پولیس کمانڈوز نے مزید بتایا کہ دہشت گرد پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے آئے ، پہلے دو دہشت گرد پیدل آئے ، اور مرکزی دروازے پر پہنچے ، انہوں نے آتے ہی کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور سیکورٹی گارڈز کی چوکی پر دستی بم حملہ کیا ، اس دوران وہاں موجود پولیس اہلکار اور سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوئے ، اس دوران انہوں نے آگے بڑھ کر ان کو اسلحہ کے زور پر پہلے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس پر انہوں نے جوابی فائرنگ کی اور ایک حملہ آور کو مار گرایا ، اس نے گرتے ہوئے فائرنگ کی اور انہوں نے اس کے سر پر گولیاں مار کر اس کو ہلاک کردیا ، پھر دیکھا کہ ایک دہشت گرد اور ہے جو فائرنگ کر رہا ہے،دو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے آگے بڑھے جبکہ ایک انھیں کور دے رہا تھا اور دستی بم پھینک رہا تھا، رفیق نے بتایا کہ مجھے اس نے دیکھ لیا تھا، میں نے اسے دو گولیاں ماریں پھر اس نے دستی بم نکالا تو میں نے اسکے ہاتھ پر گولیاں ماریں تو دستی بم اسکے ہاتھ سے چھوٹ گیا، وہ نیچے گر گیا تو دو دہشت گرد آگے گئے، ایک کو میں نے پیچھے سے گولی ماری جبکہ دوسرے کو ہمارے دوسرے ساتھی نے گولی ماری۔

اہم خبریں سے مزید