وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام دیکھنا نہیں چاہتیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف قوتوں کو استعمال کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر اٹھانے پر نئی سازش کی جاتی ہے۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جاتا ہے، جبکہ بھارت پڑوسی ملک افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا۔
یہ بھی پڑھیئے: بھارت کو اپنا رویہ اور لب و لہجہ بدلنا ہوگا، شاہ محمود
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن کو جو کچھ کرنا تھا وہ انہوں نے کر دیا۔