• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج حملے کی پہلے سے تھریٹ تھی، ایڈیشنل آئی جی


ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پہلے سے تھریٹ تھی، تھریٹ کی وجہ سے سیکیورٹی بھی بڑھائی گئی تھیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے یہ حملہ نہیں کیا گیا، چینی قونصلیٹ اور پی ایس ایکس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک ہی لگتا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ دونوں حملوں کی کافی چیزیں مماثلت رکھتی ہیں، مختلف سلیپر سیل ایکٹیو دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملے کے وقت حملہ آوروں کے ساتھ بیک اپ پر کوئی موجود نہیں تھا، حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور ایمونیشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین