• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، دہشت گرد حب کے راستے سے کراچی آئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گرد حب کے راستے سے کراچی میں داخل ہوئے ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق کراچی سے ناردرن بائے پاس سے سہراب گوٹھ پہنچے ، دہشت گرد لیاری ایکسپریس وے سے ہوتے ہوئے ماڑی پور پہنچے۔دہشت گرد ماڑی پور روڈ سے ٹاور کا راستہ استعمال کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچنے میں کامیاب ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اسٹاک ایکسچینج کی ریکی کر رکھی تھی ، دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ اور دستی بموں کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے یو ایس میڈ M67کے 10ہینڈ گرنیڈ اور رشین میڈ MK2 کے 12 ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں ،ملزمان کے قبضے سے 3 اے کے 47 اور امریکن میڈ لانچر گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں ،حملہ آوروں کے قبضے سے بڑی مقدار میں مگیزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ حملہ آوروں کے پاس سے چنے اور جوس بھی برآمد ہوئے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین