• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ سیٹ اپ کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ سیٹ اپ کے تحت ملتان میں پولیس بیورو کریسی جبکہ بہاول پور میں سول بیورو کریسی کا دفتر قائم ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی پوسٹوں کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام سے پاکستان تحریکِ انصاف اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

تازہ ترین