جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں واقع چلڈرن کمپلیکس اسپتال میں ایک بچے کے انتقال کر جانے پر اس کے لواحقین نے ڈاکٹرز کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متوفی بچے کے لواحقین کے تشدد سے چلڈرن کمپلیکس اسپتال کا ایک ڈاکٹر زخمی ہو گیا۔
اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ 10 سال کا بچہ چھت سے گر کر زخمی ہوا اور اسے اسپتال لایا گیا تھا، تاہم اسپتال پہنچنے کے ایک گھنٹے بعد بچہ انتقال کر گیا تھا۔
دوسری جانب ملتان بھر کے ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں پر تشدد کے اس واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
کرچی میں ڈاکٹروں پر تشدد اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں، پیما
احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو اسپتالوں میں ہڑتال کی کال دیں گے۔