عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے 1200 ایڈہاک ڈاکٹرز تنخواؤں سے محروم ہیں۔
چیئرمین پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسناد کی بروقت تصدیق نہ کرنے کا خمیازہ ڈاکٹرز بھگت رہے ہیں، تنخواہیں نہ ملنے کے سبب مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق 15 دن کے بجائے 3 ماہ میں بھی اسناد کی تصدیق نہ ہو سکی جبکہ محکمہ صحت اسنادکی آن لائن تصدیق بھی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختنخوا ڈاکٹرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں اور صوبائی حکومت تمام ڈاکٹرز کی تنخواہیں جاری کرے۔