• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائن ورلڈ کے برطانیہ اور امریکہ میں سینما گھر 31 جولائی کو کھلیں گے

لندن (پی اے) سائن ورلڈ نے اپنی نئی فلموں کی نئی ریلیز میں تاخیر کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے برطانیہ اور امریکہ میں اپنے سنیما گھروں کے کھلنے کی تاریخ 31 جولائی تک بڑھا دی ہے۔ قبل ازیں دنیا کی دوسری بڑی سنیما چین نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ملکوں میں اس کے سینما گھر 10 جولائی سے کھل جائیں گے۔ سائن ورلڈ نے کہا کہ مولان اور ٹینیٹ سمیت فلموں کی جولائی میں ریلیز اگست تک موخر ہو گئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ یہ موو نئی فلموں کی ریلیز کے شیڈول کو ایڈجسٹ کرنے سے منسلک ہے۔ کمپنی نے کہا کہ جب سینما گھر دوبارہ کھلیں گے تو کورونا وائرس کی ٹرانسمیشن کو محدود اور کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے جائیں گے، جن میں کونیکٹ لیس پے منٹس اور مقامی ریگولیشنز کے مطابق نسشتوں کی تعداد کو محدودکرنا شامل ہے۔ سال رواں کے اوائل میں کورونا وائرس پینڈامک کی وجہ سے سائن ورلڈ کمپنی نے دنیا کے 10 ملکوں میں اپنے 787 سینما گھروں کو بند کر دیا تھا جبکہ کمپنی کے باسز نے اپنی تنخواہوں اور بونسز سے استثنیٰ کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ میں قائم اس فرم نے بھی ٹریڈنگ پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کیلئے ڈیویڈنڈ کی ادائیگی روک دی تھی۔ سائن ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو موکی گرینگر نے کہا کہ اس موسم گرما میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں میں اے کوائٹ پلیس پارٹ II ، دی بروکن ہارٹس گیلری، بل اینڈ ٹیڈ، فیس میوزک اور اینٹیبیلم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کرسٹوفر نولان کی انسپشن کو آئیمیکس پر دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین