• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

تہران( نیوزڈیسک) ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایران نے جنرل سلیمانی کے قتل کے الزام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں، ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حوالگی کے لیے انٹرپول کو درخواست دے دی ہے۔ایران نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر درجنوں افراد کو حراست میں لینے میں مدد کرنے کی درخواست کی،ان پرقتل و غارت گری اوردہشتگردی کے الزامات ہیں،ایران ٹرمپ کی صدارت کے خاتمے کے بعد بھی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی جاری رکھے گا.تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسمہر نے پیر کے روز کہا کہ ٹرمپ پر 3 جنوری کو ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ان پر جنرل قاسم سلیمانی کا قتل ، "قتل و غارت گری اور دہشت گردی کے الزامات ہیں۔

تازہ ترین