• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو گرڈ اسٹیشن میں آگ پر قابو پانے کے بعد بجلی تعطل ختم کردیا گیا، ترجمان پاور ڈویژن

جامشورو گرڈ اسٹیشن میں آگ پر قابو پانے کے بعد بجلی تعطل ختم کردیا گیا، ترجمان پاور ڈویژن 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سندھ کے شہر جامشورو میں گزشتہ رات تھرمل پاور ہائوس کے قریب 500 کے وی گرڈ سٹیشن کے 132 کے وی سوئچ یارڈ میں آگ لگنے سے کراچی کو بھی بجلی فراہمی معطل ہو گئی، تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد بجلی تعطل ختم کر دیا گیا ہے۔پاور ڈویژن نے تمام واقعے کی ابتدائی ٹیکنکل رپورٹ مانگ لی ہے،۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق این ٹی ڈی اور حیسکو کی ٹیموں نے آگ پر فوری قابو پالیااور 2 گھنٹوں میں ہی این ٹی ڈی سی کا پورا 500اور 220کے وی کا سرکٹ بحال کر دیا گیا۔اسی طرح کراچی کو نیشل گرڈ سے سپلائی ابتدائی ٹرپنگ کے فورا بعد بحال کر دی گئی ،وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان پورے بحالی کے آپریشن کی مسلسل نگرانی کرتے رہے، ترجمان کے مطابقاس وقت سرچ آئیسولیٹر کی تنصیب اور ملحقہ وائرنگ جاری ہے بہتر کوارڈینیشن اور مسلسل مانیٹرنگ کے نتیجے میں تمام ضروری آلات مہیا کر دیے گئے ہیں گرڈ کو آج شام ہی مکمل بحال کرنے کی کوشش کی جاری ہے ۔

تازہ ترین