• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا، ورلڈ کپ2011 فائنل بھارت کو فروخت کرنے کے الزام کی تحقیقات کا حکم

کولمبو( جنگ نیوز)سری لنکا نے 2011 میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کو بھارت کو ʼفروخت کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔سری لنکا کے سابق وزیرِ کھیل مہندانندا الودگاماگے نے رواں ماہ دعویٰ کیا تھا کہ سری لنکا نے ورلڈ کپ فائنل بھارت کو فروخت کیا تھا اور بھارت کو جیت کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔سری لنکا کی وزارتِ کھیل کے سیکریٹری کے ڈی ایس روان چندرا نے خبر رساں ادارے ʼاے ایف پی کویہ بات بتائی۔

تازہ ترین