• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار رفیق سومرو کے گھر جشن، مہمانوں کی مٹھائی سے تواضع

پولیس اہلکار رفیق سومرو کے گھر جشن، مہمانوں کی مٹھائی سے تواضع 


عمرکوٹ ( محمد خالد) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناکر انہیں جہنم رسید کرنے والے اہلکار محمد رفیق سومرو کا تعلق ضلع عمرکوٹ کے گاؤں سراج سومرو سے ہے۔ واقعے کے بعد سے گھر میں جشن کا سماں ہے اور اہل خانہ اپنے سپوت کے کارنامے پر مبارکبادیں وصول کررہے ہیں۔ والد شیر محمد سومرو کا کہنا ہے کہ قوم کی خدمت کرکے رفیق سومرو نے وطن ہی نہیں ان کا سر بھی فخر سے بلند کردیا ہے۔ آنے والے مہمانوں کی مٹھائی سے تواضح کی جارہی ہے۔ اہل خانہ خوشی اور فخر سے نہال ہیں۔ رفیق سومرو چھ بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں اور انکے دو کمسن بیٹے اور اہلیہ گاؤں میں ہی رہائش پزیر ہیں۔ ان کے بھائی یوسف سومروکا کہنا ہے کہ رفیق سومرو کو بچپن سے فورس میں شمولیت کا جنون تھا۔ وطن کی مٹی اور اسکے شہریوں کے تحفظ کی قسم کھانے والے بہادر اہلکاروں نے ایک بار پھر اپنی شاندار روایات کی پاسداری کرتے ہوئے بہادری اور کامیابی کی داستان رقم کی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

تازہ ترین