• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیر ایران امریکا معاہدے پر چراغ پا

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر---فائل فوٹو
اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر---فائل فوٹو

اسرائیلی انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے ایران امریکا معاہدے کی مذمت کر دی۔

اسرائیلی وزیر بن گویر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا، ہم اس معاہدے میں پارٹی نہیں ہیں، یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم حزب اللّٰہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔

بن گویر نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ زمین کے 1 انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید