• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ایپس پر بھارتی پابندیوں سے تشویش ہے، چین

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ چینی موبائل ایپس پر پابندی کے بھارتی فیصلے پر اسے تشویش ہے۔ ان موبائل ایپس میں بائٹ ڈانسز ٹک ٹاک اور ٹینسینٹ وی چیٹ شامل ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال کی تصدیق کیلئے چیکنگ کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجین نے رپورٹرز کو بتایا کہ چینی کاروباروں کے حقوق کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ بھارت نے پیر کو 59 موبائل ایپس پر پابندی لگائی تھی جن میں زیادہ تر چینی ایپس شامل ہیں جبکہ اس کا مقصد آ ن لائن چین کو ہدف بنانا ہے چونکہ دونوں ممالک کے درمیان اس ماہ سرحدی بحران کھڑا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین