ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان قومی ائیر لائن کے اربوں ڈالر مالیت کے اثاثہ جات فروخت کرنا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے کے اثاثہ جات کی فروخت سے متعلق بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان قومی ائیر لائن کے اربوں ڈالر مالیت کے اثاثہ جات فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان اصل میں یہی کام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے یہ جاننے میں بہت دلچسپی ہوگی کہ قومی ائیر لائن کا نیو یارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے حصول کے لیے کون بولی لگاتا ہے۔