کراچی ( رپورٹِ سہیل افضل ) سندھ ریونیو بورڈ ،ٹیکس وصولی میں اضافے کا تسلسل 10برس سے برقرار،30جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ایس آر بی نے 105.9ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جو کہ گذشتہ مالی سال2018.2019 کی نسبت 5.6فیصد زیادہ ہے ،ترجمان ایس آر بی محمد علی مزگانی کے مطابق کورونا وائرس سے ملکی معیشت اور خاص طور پر سندھ میں 4ماہ سے معاشی سر گرمیاں معطل ہیں لیکن ایس آر بی میں ٹیم ورک اور پروفیشنلزم کی وجہ سے ریونیو میں گذشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔