• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا

کراچی/لاہور(اسٹاف رپورٹر…نمائندہ جنگ) ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نےبھی پاکستانی پائلٹوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا ہے ۔

 ذرائع نے بتایا کہ ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام ہوا بازی کے اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے۔ 

پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تصدیق کے بعد ہی ان پائلٹوں کو جہاز اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔

پاکستان سول ایوی ایشن سے 3 جولائی تک پائلٹوں کی مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

تازہ ترین