• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول مافیا وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں موجود ہے، ضیا عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا کہ پیٹرول مافیا وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں موجود ہے، ان کے مشیر پیٹرولیم نے خود اپنی آٹھ پیٹرول کمپنی کا اعتراف کیا ہے جس میں تین فعال ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ مین دو مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت پیٹرول کمپنی کے اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا جس کی وجہ سےانہیں اور عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا،حکومت کئی اہم فیصلے جلد بازی اورغلط سمت میں جاکر کررہی ہے جس کی وجہ سے اسے جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،وزیر اعظم اپنی کابینہ کا جائزہ لیں تو مشیروں کی ٹیم انہیں تباہی کے دہانے پر پہنچا رہی ہے،منتخب نمائندوں کو نظر انداز کر کے دوہری شہریت کے مشیر نہ تو وزیر اعظم سے اور نہ ہی ملک سے مخلص ثابت ہوسکتے ہیں،اس لئے فوری طور پر کابینہ میں تبدیلی لائی جائے،مشیروں کی ٹیم قومی خزانے پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تازہ ترین