• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آسکے


امریکا کی ریاست واشنگٹن میں پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آئے، سی ایٹل میں مظاہرے کرنیوالے 2 افرادکی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے۔

ریاست واشنگٹن میں یہ مظاہرہ کیپٹیل ہل آکیوپائے گروہ کی جانب سے کیا جارہا تھا کہ اس دوران 2 مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرے میں شریک افراد کو دھکا دے کر گرایا اور ان کی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے۔

مظاہرےمیں شامل دیگر افرادنے بروقت مداخلت کی اور اہلکاروں سے کہا کہ وہ گردن سے گھٹنا ہٹائیں ۔

واضح رہے کہ 25مئی کو ایک سفید فام پولیس اہلکار نے گردن پر گھٹنا رکھ کر سیاہ فام جارج فلائیڈ کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے امریکا بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور سفید فام نسل پرستی کی علامتیں ہٹائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین