• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاور ڈویژن کی رات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کو رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ رہی جبکہ دن میں بھی بجلی غائب ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی سے 800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کا بوسیدہ ترسیلی نظام اور پیداوار میں کمی لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ ہے۔

گیس سے بجلی بنانے کے بعد کے الیکٹرک فرنس آئل کا کم سے کم استعمال کر رہی ہے۔

پی ایس او اور ایس ایس جی سی کے ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو مطلوبہ مقدار سے زیادہ گیس اور تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، حافظ نعیم

ذرائع نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کے بن قاسم کے دو یونٹ بند ہونے کی وجہ سے اضافی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

پیداوار میں 700 میگاواٹ بجلی کی کمی لوڈ شیڈنگ سے پوری کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین