• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے شہر قائد کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی مذمت کی گئی ہے۔

شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی فراہمی میں قلت اور اس پر قیمتیں بڑھانا دوہرا ظلم ہے، اضافی گیس، تیل ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت نالائقی ہے ، ملک میں وافر بجلی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات بڑھنا نا اہلی اور بے انتظامی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کورونا وبا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دو چار ہیں اور بجلی گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کا کڑا امتحان لے رہی ہے ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےسے اشیائےضروریہ کی قیمتوں کا مزید بڑھناظلم دَرظلم ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے ۔

اُن کا سابق وزیر اعظم نوازشریف سے متعلق کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کیے تھے، موجودہ حکومت نوازشریف کے دور میں بنائی گئی بجلی مینیج کرنے میں بھی ناکام ہے۔

تازہ ترین