• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ٹرین حادثے میں ہلاک سکھوں کی میتیں پاک فضائیہ کے سی130 طیارے کے ذریعے لاہور سے پشاور منتقل کردی گئی ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق لواحقین میتوں کو لینے کیلئے پی اے ایف بیس پشاور پر موجود تھے۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگواران سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ میں قصبہ سچا سودا کے قریب سکھوں سے بھری کوچ ٹرین کی زد میں آ گئی تھی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 22افراد جاں بحق ہوئے۔

چیئرمین پنجابی سکھ سنگت گوپال سنگھ چاولہ کا کہنا ہے کہ پشاور سے سکھ خاندان اپنے رشتہ دار کے چالیسویں میں شرکت کیلئے ننکانہ صاحب آیا تھا، واپسی پر حادثہ پیش آیا۔

ڈی پی او غازی صلاح الدین کا کہنا ہے کہ کوچ کے ڈرائیور نے پھاٹک بند دیکھ کر کچھ آگے جا کر ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس وہاں پہنچ گئی اور کوچ سے ٹکرا گئی۔

تازہ ترین