کراچی پولیس نے کینیڈین خاتون کے قتل کے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کراچی کے مطابق اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کی۔
ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزمان نے ڈاکٹر عائشہ کوگزشتہ برس اگست میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر قتل کیا تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد واداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان آپس میں بھائی ہیں، جن کے نام انور عرف گرنیڈ اور رحمت ہیں، جو جرائم پیشہ ہیں، اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ فیصل پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔