• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طے ہوا تھا آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائیگا، فیاض چوہان


پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ طے ہوا تھا آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کسی کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوا تھا کہ آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آٹا مقرر قیمت پر ہی فروخت ہوگا۔

ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے ہر شعبے میں مافیا بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب پنجاب کی مقامی مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے اثرات خیبر پختونخوا میں نظر آنے لگے جہاں قیمتوں میں اضافے کے باعث، پشاور میں آٹے کی قیمت بڑھ چکی ہے۔

پشاور میں سپر فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے سے بڑھ کر 1170 روپے ہوگئی ہے۔

شہر میں مکس آٹے کی قیمیت 1 ہزار سے بڑھ کر 1050 روپے تک جا پہنچی ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق پنجاب کی مقامی مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں آٹا مہنگا ہونے سے یہاں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین