• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، جیلوں میں 1196 قیدی کورونا کا شکار


سندھ بھر کی جیلوں میں ایک ہزار 196 قیدی عالمی وبا  کوروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق 467 قیدی کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں، کورونا سے اب تک ایک قیدی جان کی بازی ہار چکا ہے۔

سندھ بھر کی جیلوں میں 7660 قیدیوں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 95 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کراچی سینٹرل جیل میں 905 قیدی کورونا کا شکار ہوئے، دوسرے نمبر پر سکھر جیل میں 141 قیدی کورونا کا شکار ہوئے۔

سندھ میں سب سے کم تھرپارکر جیل میں صرف ایک قیدی کورونا کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 191 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 93 کورونا مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔

تازہ ترین