• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں نئی تعیناتی کا قاضی فائز عیسیٰ کیس سے تعلق نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں نئی تعیناتی کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس سے تعلق نہیں، اپوزیشن نے ایسی بیوروکریسی چھوڑی جو کام نہیں کرپارہی ، اچھا آپشن استعمال کرینگے،اپوزیشن نے احتساب سے توجہ ہٹانے کیلئے شوشہ چھوڑا ہے ،ماضی میں میرٹ کو نظر انداز اور من پسند افراد کو تعینات کیا گیا، ماضی کی من پسند تعیناتیوں کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے۔ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ بیوروکریسی میں قانون کے مطابق تعیناتیاں کی جاتی ہیں، بیوروکریسی میں جیسے تیزی سے تعیناتیاں ہوئی ایسی نہیں ہونی چاہیے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس جو اچھا آپشن آئے گا اسے تعینات کردیا جائے گا، شبر زیدی بیمار ہوگئے ورنہ ہم نے تو اچھے کیلئے تعینات کیا تھا اور جو شخص اچھا پرفارم کرتا ہے تو عہدے پر تعینات رہتا ہے۔

تازہ ترین